منگل, ستمبر 29, 2026
ہومقائد کے مواقفسید حسن نصراللہ شہید قدس نے تمام عمر بیت المقدس کی آزادی...

سید حسن نصراللہ شہید قدس نے تمام عمر بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے وقف کی: علامہ سید ساجد علی نقوی


سید حسن نصراللہ شہید قدس نے تمام عمر بیت المقدس کی آزادی، مظلوم فلسطینیوں کیلئے وقف کی ، علامہ سید ساجد علی نقوی
بیت المقدس و حرمین شریفین کی حرمت عالم انسانیت خصوصاً عالم اسلام کیلئے لازم، شعائر اسلام جغرافیائی، سیاسی، مذہبی، مسلکی تفریق سے بالاتر ، کامیابی کا راستہ اتحاد کے آفاقی پیغام میں پنہاں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
راولپنڈی /اسلام آبا د27  ستمبر 2026ء  : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں شہید حسن نصراللہ شہید قدس ہیں، تمام عمر بیت المقدس کی آزادی، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے وقف کی، ظالم کے مقابل کھڑا ہونااور مظلوم کا ساتھ دینا ہی مقاومت و مزاحمت ہے جس کی سرخیل شہید حسن نصر اللہ تھے۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہیدسید حسن نصراللہ کی دوسری برسی پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوںنے سابق امین  عام، ممتاز و باعمل عالم دین ، مجاہد اسلام سید حسن نصرا۔۔کو شہید قدس قرار دیتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ ان کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان البتہ شہید کا لہو  مقاومت کو زندہ رکھے گا ،۔انہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اسلام کی سربلندی، مظلوموں کے دفاع اور ظلم و استکبار کے خلاف جدوجہد کے لیے وقف کر دیا۔حضرت علی کے فرمان ”کونا لِلظالِمِ خَصماً وَلِلمَظلومِ عَوناً” میں ہمیں واضح رہنمائی ملتی ہے: ظالم کے مقابل کھڑا ہونا اور مظلوم کا ساتھ دیناسب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ نہ صرف ایک عمل ہے بلکہ ایک نظریہ، ایک فکر اور ایک عقیدہ ہے جو حالات کے بدلنے سے تبدیل نہیں ہوتا ،اسکا طریق بدل سکتاہے مگر اس کی بنیاد مستقل رہتی ہے،مزاحمت و مقاومت میں حالات کے تقاضوں کے مطابق حکمتِ عملی اپنائی جا تی ہے مگر مقصد و موقف پر ثابت قدمی برقرار رکھی جاتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کا راستہ غیرت اسلامی و غیر ت ایمانی اور ایک مضبوط نظریہ کا راستہ ہے جس پر جان جان آفریں کے سپرد ہوتی ہے مگر وقت کے استکبار، سامراج و صہیون کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتا، آج عالم اسلام سمیت پوری انسانیت کو اسی استکبار ، سامراج صہیون کی جفاکشی و نسل کشی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بیت المقدس ہو یا حرمین شریفین ان کی حرمت، تمام انسانیت خصوصاً عالم اسلا م کیلئے لازم ہے ۔شعائر اسلام کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی، مسلکی تفریق سے بالاتر ہیں ، امت مسلمہ اتحاد و وحدت کی اس رسی کو تھامے جس کی جانب قرآن پاک کے آفاقی پیغام نے رہنمائی فرمائی یہی کامیابی کا راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین