علامہ سید ساجد علی نقوی کی میر علی مراد خان تالپور کی وفات پر اظہار تعزیت
مرحوم کی وفات ہمارے لئے انتہائی دکھ کا باعث بنی، دکھ بھرے لمحات میں غم میں شریک ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان
پاکستان سے الحاق پرریاست خیرپور کے وزیرِاعلیٰ غلام حسین خان تالپور اور بانی پاکستان گورنر جنرل محمد علی جناح نے دستخط کئے تھے
راولپنڈی /اسلام آباد 07اکتوبر 2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پرنس میر مہدی رضا تالپور سے ان کے والد محترم ہز ہائینس میر علی مراد خان تالپورکی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی وفات ہمارے لئے انتہائی دکھ کا باعث بنی، ان دکھ بھرے لمحات میں آپ کے غم میں شریک ہیں۔ بلاشبہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن رضائے خداوندی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہی تقاضائے بشریت ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ پاکستان پر تالپور خاندان کے احسانات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں تاریخ گواہ ہے کہ میر جارج علی مراد خان دوم تالپور، جو برطانوی ہندوستان کی کسی بھی سابق شاہی ریاست کے آخری زندہ حکمران مانے جاتے تھے ، میر سہراب خان تالپور کی بنائی ریاستِ خیرپور کو برطانوی حکومت نے سنہ 1832 ء میں تسلیم کیا تھا اور سنہ 1843 میں سندھ پر اپنے قبضے کے بعد بھی اس ریاست کو اپنی سیاسی حیثیت برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی تھی،میر جارج علی مراد خان دوم کی شاہی ریاست (خیرپور)نے پاکستان کے ساتھ سنہ 1947 میں الحاق کیا ۔ پاکستان سے الحاق کا فیصلہ ہو گیا تو دستاویز پر ریاست میر آف خیرپور کی جانب سے وزیرِاعلیٰ غلام حسین خان تالپور نے 3 اکتوبر 1947 ء کو جبکہ پاکستان کے بانی اور گورنر جنرل محمد علی جناح نے 9 اکتوبر 1947 ء کو دستخط کیے جس کے بعد باضابطہ طور پر ریاست (خیر پور) پاکستان کا حصہ بنی۔آخر میںعلامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جنت الفردوس میںجواررسول اکرم و اہل بیت اطہار میں جگہ عنایت فرمائے، تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کی میر علی مراد خان تالپور کی وفات پر اظہار تعزیت
متعلقہ مضامین


