اتوار, نومبر 29, 2026
ہومقائد کے مواقفاقوام عالم، مسئلہ فلسطین حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، علامہ سید...

اقوام عالم، مسئلہ فلسطین حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ، علامہ سید ساجد علی نقوی

راولپنڈی /اسلام آباد28 نومبر2026ء : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ اقوام عالم مسئلہ فلسطین حل کرنے میںسنجیدہ نہیں جس کا واضح ثبوت یہ کہ ہر سال29 نومبر کو گذشتہ49سالوں سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن منایاجاتاہے لیکن آج بھی اقوام عالم مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے بے بس و ناکام ہیں ، اقوام عالم کی اس بے حسی کے باعث فلسطینی عوام سامراجی صیہونی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیںاور79سال سے صہیونی ظلم وجبر کاشکار ہیں ۔علامہ ساجد نقوی نے عالم اسلام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیل نے دو سال سے بھی کم عرصے میں 13ایٹم بموں کے مساوی دو لاکھ ٹن سے زائد بارود برسایا جس کے نتیجہ میں غزہ کا 99فیصد سے زیادہ علاقہ آلودہ ہو چکا ہے ، فضا ،پانی اور زمین زہریلے مادوں سے متاثر ہو گئے ہیں اور غزہ کو ماحولیاتی تباہی سے دو چار کر دیاجس کے اثرات کئی دہائیوں بلکہ نسلوں تک برقرار رہ سکتے ہیں۔غزہ سمیت مشرق وسطیٰ میں انسانیت سسک رہی ہے، عالمی معاہدوں کے باوجود بھی غزہ کے مظلوم بچوں ، خواتین ، بوڑھوں اور جوانوں پر سامراجیوں صہیونیوں کی جانب سے بمباری و ظلم و ستم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ،اسرائیل فلسطین و غزہ میں ظلم کی تمام حدیں پار کرچکاہے لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ انسانیت کے بہی خواہ خاص کر مسلم دنیا متحد ہو کرسامراج و صہیونیوں کے ظلم و ستم کو روکنے کیلئے عملی ا قدامات اٹھائیں تاکہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکا جا سکے ۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ہم روز اول کی طرح آج بھی فلسطینی عوام کے عالمی اور انسانی حقوق کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سامراجی، صہیونی قبضے اور بہیمیت کی شدید الفاظ میں مذمت کیساتھ واضح کرتے ہیں کہ جب تک مسئلہ فلسطین فلسطینیوں کی اُمنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جائیگا خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔ ان حالات میں پاکستان مسئلہ فلسطین کے مستقل پر امن حل اور غزہ پر سامراجی صہیونی ظلم وستم کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین