اتوار, نومبر 29, 2026
ہومملاقاتیںقائد ملت جعفریہ پاکستان سے گلگت کے معزز وفد کی ملاقات، سیاسی،...

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے گلگت کے معزز وفد کی ملاقات، سیاسی، تنظیمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت سے تشریف لائے ایک معزز وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان جناب ایوب وزیری، شیخ منور حسین منوری امام جمعہ چھلت نگر، ساجد علی خواجہ، ولی ملک، محمد جنید اور سابق کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ شیرباز شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے قائد محترم سے سیاسی، تنظیمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وفد کی گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین