قائد ملت جعفریہ پاکستان سے رکن مجلس نظارت دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کی ملاقات
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے رکن مجلس نظارت دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس، مولانا مرتضیٰ جعفری نے ملاقات کی۔ انہوں نے قائد محترم کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
ملاقات کے دوران مولانا مرتضیٰ جعفری نے مختلف امور کے حوالے سے اپنی گزارشات قائد محترم کی خدمت میں پیش کیں، جن پر آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے رہنمائی فرمائی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


